31 جولائی 2013 - 19:30
گلگت، آئی ایس او گلگت ڈویژن، ایم ڈبلیو ایم اور آئی او گلگت ریجن کے تحت مشترکہ القدس ریلی نکالی جائیگی

آئی ایس او گلگت کے ڈویژنل صدر ایوب انصاری نے ایک پریس کاانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ جمتعہ الوداع 23 رمضان کو گلگت شہر میں بھی عظیم الشان مشترکہ القدس ریلی نکالی جائیگی۔

ابنا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر ایوب انصاری نے گلگت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حسب سابق امسال بھی امام امت حضرت امام خمینی (رہ) کے حکم پر قبلہ اول کی آزادی اور دنیا بھر کے مستضعفین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی 23 رمضان جمتعہ الوداع کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے عظیم الشان القدس ریلیاں نکالی جائینگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گلگت شہر میں سہ پہر تین بجے آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم اور امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے تحت عظیم مشترکہ القدس ریلی نکالی جائیگی جس میں تمام مکاتب فکر کے عوام شریک ہونگے۔

.....

/169